کشمیر پر قبضہ نامنظور، پاکستانی اور کشمیری یک زبان

کشمیر پر قبضہ نامنظور، پاکستانی اور کشمیری یک زبان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارتی تسلط کے 77 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منارہے ہیں
کشمیر پر قبضہ نامنظور، پاکستانی اور کشمیری یک زبان

ویب ڈیسک

|

27 Oct 2025

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور مظالم کے 77 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں۔

 اس موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں، یکجہتی واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا جن میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی حمایت اور بھارتی بربریت کی مذمت کی گئی۔

اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی مارچ نکالا گیا جس میں سرکاری افسران، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

کانسٹیٹیوشن ایونیو، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر “کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے۔

وفاقی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے خصوصی مہم بھی شروع کی ہے، جس میں وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس باہمی رابطے میں ہیں۔

اسی طرح کراچی، لاہور، پشاور، مظفرآباد اور گلگت میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جبکہ صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!