کشیدگی کے دوران افغانستان میں پاکستانیوں کی لاشوں کے ساتھ بے حرمتی کا انکشاف

کشیدگی کے دوران افغانستان میں پاکستانیوں کی لاشوں کے ساتھ بے حرمتی کا انکشاف

پاکستان کی شدید مذمت واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ
کشیدگی کے دوران افغانستان میں پاکستانیوں کی لاشوں کے ساتھ بے حرمتی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

18 Oct 2025

پاکستان نے افغانستان میں پاکستانی شہریوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات پر شدید مذمت کرتے ہوئے کابل حکومت سے فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان سے واپس لائی جانے والی لاشوں پر تشدد، گولیوں اور جسمانی اذیت کے واضح نشانات پائے گئے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور انسانیت سوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کے سامنے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور زور دیا ہے کہ ایسے واقعات دوطرفہ تعلقات اور انسانی اقدار کے منافی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور توقع رکھتا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین کو غیر انسانی کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

شفقت علی خان کے مطابق پاکستان نے اس معاملے پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی آگاہ کر دیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!