کوہستان کرپشن اسکینڈل میں پیشرفت، گرفتار ٹھیکدار کے اثاثے بھی سامنے آگئے

ویب ڈیسک
|
22 Jul 2025
پشاور: کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکدار محمد ایوب کا احتساب عدالت نے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
ٹھیکدار کو ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج ظفر خان نے نیب حکام کی سفارش پر مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی توسیع دے دی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے کوہستان میگا سکینڈل میں تین ارب 45 کروڑ روپے بنک ٹرانزیکشن کی ہیں، ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاؤہ غیر قانونی اثاثوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ لہذا 14 روز کی توسیع کی جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد 14 کے بجائے 7 روز جسمانی ریمانڈ کی توسیع کردی اور ملزم کو نیب کے حوالے کردیا۔
Comments
0 comment