خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنے کا الزام

خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنے کا الزام

پی ٹی آئی کے جلسوں کو خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے جلسوں سے جوڑ دیا
خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر چیمپئنز ٹرافی متاثر کرنے کا الزام

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر چیمئنز ٹرافی متاثر کرنے کا الزام عائد کردیا۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے 8 فروری جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی  اجازت مانگ لی۔ یاد رہے 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا میچ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دے دی۔ یاد رہے 19 فروری کو پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ‏یہ پاکستان سے چمپیئن ٹرافی کے میچ چھیننے کی وطن دشمن کوشش ہے، پاکستان کو کرکٹ کے میدان میں تنہا اور شرمندہ کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ‏اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے عمران خان اس قدر گر سکتا ہے شاید اسکے سپورٹر بھی نہیں سوچ سکتے۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!