خوارج پر زمین تنگ، فورسز کی کارروائی میں 22 ہلاک

خوارج پر زمین تنگ، فورسز کی کارروائی میں 22 ہلاک

ضلع خیبر میں فورسز نے کارروائیاں کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا
خوارج پر زمین تنگ، فورسز کی کارروائی میں 22 ہلاک

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2026

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا، جس کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں 22 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ایک 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ مارے جانے والے دہشتگرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن بدستور جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!