کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لئے معطل
مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی
Webdesk
|
25 Aug 2026
کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لئے معطل کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی ریلوے ٹریک کی مرمت کے سلسلے میں معطل کی گئی ہے، ٹرین آج (25 اگست) اور کل (26 اگست ) روانہ نہیں ہوگی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔علاوہ ازیں انتظامیہ کے مطابق پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو 2 روز تک جیکب آباد تک محدود کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment