کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے سرکاری تحویل میں لیا جائے، قرارداد جمع
قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی
ویب ڈیسک
|
24 Jul 2024
پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کیلیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سجاد سومرو نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے ناجائز بلنگ اور بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بطور کراچی کے عوام کو بجلی فراہمی میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے باعث شہری مررہے ہیں مگر کے ای انتظامیہ کی صحت پر کوئی اثر پڑ رہا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی اس اہم معاملے پر بحث کرے، کے ای کا لائسنس منسوخ کرکے اسے سرکاری تحویل میں لیا جائے۔
Comments
0 comment