کیا نئے پاسپورٹ سے اسلامی جمہوریہ ہٹایا جارہا ہے؟
حکومت نیا پاسپورٹ ڈیزائن کررہی ہے
ویب ڈیسک
|
27 Oct 2025
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے ایکس (ٹوئٹر) پر بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔
حامد میر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کچھ لوگ یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ نئے پاکستانی پاسپورٹ سے "اسلامی جمہوریہ" کا لفظ ہٹا دیا گیا ہے، تاہم اُنہوں نے تصدیق کی ہے کہ متعلقہ حکام نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی نئی پاسپورٹ کی تصویر "جعلی اور من گھڑت" ہے۔
Comments
0 comment