خیبرپختونخوا ، 21کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑا لیا گیا

خیبرپختونخوا ، 21کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑا لیا گیا

ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تنگی اراضی متعلقہ حکام کے حوالے کریں گے۔
خیبرپختونخوا ، 21کروڑ مالیت کی سرکاری اراضی سے قبضہ چھڑا لیا گیا

Webdesk

|

10 Jan 2025

پشاور: (رپورٹ: آفتاب مہمند) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا/ کے پی ہاؤسنگ اتھارٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، /  21,3862,500 روپے مالیت کی 190 کنال 2 مرلہ اراضی واگزار کرالی گئی

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو کے پی ہاؤسنگ اتھارٹی کی تنگی ضلع چارسدہ کی زمین پر غیر قانونی قبضے کی شکایات پر انکوئری میں 21,3862,500 روپے مالیت کی 190 کنال 2 مرلہ اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا تھا۔

اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ضلعی انتظامیہ چارسدہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کی تعاون سے مزکورہ اراضی واگزار کرائی، اراضی کا قبضہ اسسٹنٹ کمشنر تنگی کے حوالے کردیا گیا۔

ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تنگی اراضی متعلقہ حکام کے حوالے کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!