خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کو رمضان پیکج دینے کا اعلان ، 8 ارب خرچ کیے جائیں گے

خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کو رمضان پیکج دینے کا اعلان ، 8 ارب خرچ کیے جائیں گے

فی گھرانہ 10 ہزار حصے میں آئیں گے
خیبرپختونخوا حکومت کا عوام کو رمضان پیکج دینے کا اعلان ، 8 ارب خرچ کیے جائیں گے

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2025

حقپشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مستحق خاندانوں کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبے کے ہر مستحق خاندان کو رمضان المبارک میں 10، 10 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں سے 5 ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا جائیگا، ہر مستحق خاندان کو رمضان کے پہلے عشرے میں 10 ہزار روپے کا چیک دیا جائیگا۔

مستحق خاندانوں کے انتخاب کیلئے حکومت نے مختلف محکموں کو ٹاسک دیدیا، صوبے میں رمضان پیکیج کے تحت 8 ارب روپے تک کی رقم تقسیم کی جائیگی، رمضان پیکیج کی تقسیم کی مانیٹرنگ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے کی جائیگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!