خیبرپختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلیے ہیلی کاپٹر چلانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلیے ہیلی کاپٹر چلانے کا فیصلہ

کراچی دھماکے کے بعد چینی باشندوں کی حفاظت کیلیے اجلاس
خیبرپختونخوا حکومت کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلیے ہیلی کاپٹر چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

9 Oct 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے غیرملکیوں کی نقل و حرکت کیلیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی انجنیئرز کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے تناظر میں خیبرپختونخوا حکومت نے چینی اور غیرملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کیا جس کی صدارت وزیراعلیٰ نے کیا۔

اجلاس میں صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور اور اہم فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں چینی باشندوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی اور اُنکی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،ملک اور صوبے میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں چینی انجینئرز کا اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی میں چین کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اجلاس میں غیرملکیوں کی نقل و حرکت کے لئے ضرورت پڑنے پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سمیت کرائے پر ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے لئے درکار گاڑیوں کی فوری خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا کیونکہ صوبے میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی کے لئے بلٹ بروف گاڑیوں کی فراہمی کے لئے وسائل فراہم کرنا اُس کی ذمہ داری ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں چینی باشندوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ اجلاس منعقد کروں گا، غیر ملکی باشندوں کی این او سیز کی تصدیق کے لئے موٹرویز پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں، چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے لئے روڈ کلیئرنس اور دیگر حفاظتی اقدامات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اور ان اجلاسوں کی رپورٹس آئی جی پی، چیف سیکرٹری اور سی ایم آفس کو بھیجی جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!