خیبرپختونخوا کے مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری، کس کس نے حلف اٹھایا

خیبرپختونخوا کے مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری، کس کس نے حلف اٹھایا

گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
خیبرپختونخوا کے مخصوص نشستوں کے اراکین کی حلف برداری، کس کس نے حلف اٹھایا

آفتاب مہمند

|

20 Jul 2025

خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں اراکین سے گورنر ہاؤس میں حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے 25 اراکین سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں 9 خواتین اور مخصوص نشستوں کے اراکین بھی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں پر منتخب 25 اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

گورنر خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں پر حلف لینے والی خواتین اور اقلیتی اراکین اسمبلی کو مبارکباد بھی دی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ جسٹس کیجانب سے نامزدگی کے حکم نامہ پر مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے حلف لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے اہم نامزدگی پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

تقریب حلف برداری میں وفاقی وزیر سیفران انجنئر امیر مقام، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

ترجمان گورنر کے مطابق یہ حلف آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 65 اور آرٹیکل 255(2) کے تحت اور خیبرپختونخوا پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988 کے رول 6 کے مطابق لیا گیا. 

حلف اٹھانے والے اراکین کا نام 

حلف اٹھانے والے اراکین میں پاکستان مسلم لیگ ن ، فرح خان ، آمنہ سردار ، فائزہ ملک ، شازیہ جدون ،افشا حسین ، جمیلہ پراچہ ، سونیا حسین ، سریش کمار شامل ہیں۔

 جے یو آئی سے بلقیس، ستارہ آفرین ، ایمن جلیل جان ، مدیحہ گل افریدی ، رابعہ شاہین ، نیلو فر بیگم ، ناہید نور شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی سے شازیہ طہماس ، ساجدہ تبسم ، مہر سلطانہ ، آسبر جان جدون ، فرزانہ شیرین اور پی ٹی ائی پی سے نادیہ شیر جبکہ اے این پی سے خدیجہ بی بی ، شاہدہ وحید شامل ہیں۔

اقلیت کے چار نمائندوں میں جے یو آئی سے عسکر پرویز ، گرپال سنگھ ، ن لیگ اقلیت سے سریش کمار  اور پیپلز پارٹی سے اقلیت بہاری لعل شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!