خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کی ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کی ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد

ایس پی پی آپریشنز کی جانب سے پابندی کااعلامیہ جاری کردیا
خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کی ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد

Webdesk

|

30 May 2024

پشاو:خیبرپختونخوااسمبلی میں پولیس افسران کی ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پرتنقید کامعاملہ، اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے پولیس اہلکاروں اور آفیسرز کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔

ایس پی پی آپریشنز کی جانب سے پابندی کااعلامیہ جاری کردیا،جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا  پر شئیر نہیں کی جائیگی۔

اعلامیہ کے مطابق ہر قسم کی ویڈیو بنانے پرپابندی عائد، اس سے پولیس کی کاکردگی متاثر ہوتی ہے،جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے تنقید کے بعد یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!