خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو تحلیل کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو تحلیل کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

عمران خان کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو تحلیل کردیا گیا، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2025

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی گئی ہیں۔

صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔  

اعلامیہ کے مطابق، تنظیموں کو تحلیل کرنے کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدوں کو الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دیے ہیں۔  

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قائد عمران خان کی ہدایات کے مطابق، خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ صوبائی حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد پارٹی تنظیم میں بیک وقت عہدے نہ رکھیں۔ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کے بعد نئے عہدوں پر تقرریوں کا اعلان کیا جائے گا۔  

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کے بعد جنید اکبر کو عہدہ دیا گیا تھا۔ جس کے بعد کئی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!