خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ، رواں سال میں اب تک 378 افراد شہید و زخمی

خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ، رواں سال میں اب تک 378 افراد شہید و زخمی

ڈی آئی خان میں 99، شمالی وزیرستان 81 ، باجوڑ 58 افراد شہید و زخمی ہوئے، پولیس رپورٹ
خیبرپختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ، رواں سال میں اب تک 378 افراد شہید و زخمی

آفتاب مہمند

|

23 May 2024

خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری ہونے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 378 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹارگٹ کلنگ واقعات میں6 سب سے زیادہ 61 پولیس اہلکار شہید 82 زخمی ہوئے جبکہ 45 شہری جاں بحق 58 زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال ٹارگٹ کلنگ واقعات میں 3 سیاست دان شہید اور 2 زخمی ہوئے جبکہ فورسز کے 15 اہلکار شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ صوبے بھر میں رواں سال قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے، اب تک ایف سی کے 13 اہلکار شہید اور 33 زخمی ہوئے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں 99، شمالی وزیرستان 81 ، باجوڑ 58 افراد شہید و زخمی ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!