خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب

سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے واضح برتری حاصل کی
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب

ویب ڈیسک

|

29 Feb 2024

پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں سنی اتحاد کونسل نے واضح اکثریت سے میدان مار لیا۔

پختونخوا اسمبلی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل ہوا۔ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی نے 89 ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ لیے۔

نو منتخب اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کے لیے رائے شماری ہوئی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔

 انہوں نے 87 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مقابل پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم خان نے 19 ووٹ حاصل کیے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے، جو کہ تمام درست پائے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!