لاہور میں شیر خوار بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش

لاہور میں شیر خوار بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش

پولیس نے والدین سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا
لاہور میں شیر خوار بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک

|

8 May 2025

لاہور: گُلبرگ پولیس نے ایک انتہائی افسوسناک واقعے کو ناکام بناتے ہوئے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں بچی کے والدین بھی شامل ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق راوی نامی ملزم نے بچی کو اس کے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا تھا  جس کے بعد اُس نے گل زیب اور نرملا نامی خاتون کے ساتھ مل کر بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش کی ۔ 

پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا  

معصوم بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ بیورو بچی کی دیکھ بھال اور قانونی تحفظ یقینی بنائے گا۔

گلبرگ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ "ہم ایسے مجرمانہ عناصر کے خلاف **زیرو ٹالرنس** پالیسی پر کاربند ہیں بچوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے" ۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!