لکی مروت میں اہم سرکاری شخصیت اغوا
ویب ڈیسک
|
15 May 2024
لکی مروت میں نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت گاڑی میں ڈال کر اٹھا لے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ مصروف ترین علاقے لاری اڈہ میں پیش آیا، مغوی عارف اللہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خواتین میں بی پی ایس 17 کے سپرنٹنڈنٹ ہیں۔
ایس ایچ او نے خدشہ ظاہر کیا کہ سپرنٹینڈنٹ کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ امکان ہے کہ انہیں جس انداز سے اٹھایا گیا وہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے لوگ تھے۔
دوسری جانب صدر آل کوارڈینیشن کونسل سعید اختر نے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن دیہاڑے مین اڈہ سے ایک سپرنٹنڈنٹ کو اغوا کرنا سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے۔ واقعے پر سرکاری ملازمین سخت برہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر بازیابی نہ ہوئی تو پھر جلد مشاورت کے بعد سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Comments
0 comment