لکی مروت میں پاک فوج کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
Webdesk
|
15 Mar 2024
سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے لکی مروت میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد زبیر سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل اور عبدالخیل کے قریب مشترکہ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشتگرد زبیر سمیت 3 ہلاک دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت مقامی کمانڈر محمد زبیر، فیصل عرف عمر اور جواد نے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشتگرد پولیس، فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کے کیسز میں مطلوب تھے۔
پولیس حکام کااس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں سے خود کار ہتھیار اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کی لی گئی، دوسری جانب ہلاک دہشتگردوں کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment