القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان اور فرح گوگی کی بنی گالہ اراضی 34 لاکھ فی کنال میں نیلام
موہڑہ نور بنی گالا میں واقع 405 کنال زرعی اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے نیلام کی گئی

ویب ڈیسک
|
11 Aug 2025
اسلام آباد: القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری ملزمان، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فرح گوگی کی بنی گالا میں موجود اراضی میں سے ایک حصہ نیلام کر دیا گیا۔
موہڑہ نور بنی گالا میں واقع 405 کنال زرعی اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے نیلام کی گئی۔ یہ نیلامی اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ عزیر علی خان اور دیگر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں ہوئی۔
تاہم، کلب روڈ پر موجود 16 کنال کے موٹل پلاٹ اور 248 کنال زرعی زمین کی نیلامی میں کسی نے بھی حصہ نہیں لیا۔
نیلامی کے لیے صبح 11 بجے کا وقت مقرر تھا، لیکن آکشن کمیٹی شام 5 بج کر 39 منٹ پر پہنچی اور یہ کارروائی موضع موہڑہ نور سے متعلقہ بھارہ کہو پٹوار سرکل میں مکمل ہوئی۔
Comments
0 comment