لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانیوں کی کشتی حادثے کا شکار، متعدد افراد ڈوب گئے

لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانیوں کی کشتی حادثے کا شکار، متعدد افراد ڈوب گئے

دفتر خارجہ نے تصدیق کردی
لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانیوں کی کشتی حادثے کا شکار، متعدد افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2025

طرابلس: لیبیا کے ساحل کے قریب ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والے پاکستانی تارکین کی کشتی الٹنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد ڈوب گئے۔

واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باعث حکام نے تارکین کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس کشتی میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لوگ بھی شامل تھے جو لبنان کے سمندری راستے سے ہوتے ہوئے یورپ میں داخلے کے خواہش مند تھے۔

حکام کے مطابق کشتی میں 65 مسافر سوار تھے، کشتی کو حادثہ شمال مغرب میں واقعہ مرسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔

دفتر خارجہ نے واقعے کی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ کشتی میں پاکستانی بھی سوار تھے تاہم اُن کی حتمی تعداد کا علم نہیں ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال روانہ کر دی ہے تاکہ  جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے جبکہ مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی مسلسل نگرانی اور متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔  

دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کر دیے ہیں، تاکہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے رابطہ کر سکیں۔  

مزید تفصیلات کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور پاکستانی سفارت خانہ لیبیا کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!