لیبیبا کشتی حادثہ، 73 مسافروں میں سے 63 پاکستانی تھے

لیبیبا کشتی حادثہ، 73 مسافروں میں سے 63 پاکستانی تھے

دفتر خارجہ کے مطابق حادثے میں بیشتر پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں
لیبیبا کشتی حادثہ، 73 مسافروں میں سے 63 پاکستانی تھے

ویب ڈیسک

|

11 Feb 2025

دفتر خارجہ نے لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 73 میں سے 63 پاکستانی تھے، جن میں سے بیشتر جاں بحق ہوگئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں دفتر خارجہ حکام نے بتایا کہ لیبیا میں کشتی حادثہ 8 فروری کو رونما ہوا، جس میں 73 افراد کے سوار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے میں 2 پاکستانی شہری زندہ بچے  جنہوں نے اطلاع دی کہ 63 پاکستانی اور 10 بنگلا دیشی کشتی میں سوار تھے۔ کشتی میں سوار افراد کی اکثریت جاں بحق ہوگئی اور جاں بحق پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق ضلع کرم اور باجوڑ کے قبائلی اضلاع سے ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ جو کشتی حادثات رونما ہو رہے ہیں، اس پر دفتر خارجہ کیا تحقیقات کر رہا ہے؟

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی اسمگلنگ کے لیے ہم نے انٹر پول کے ساتھ رابطے مضبوط کیے ہیں تاکہ گروپس کو پکڑا جا سکے جبکہ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف ملکی سطح پر وزارت داخلہ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!