لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کو عزیزوں سمیت بازیاب کرا لیا، آئی ایس پی آر
Webdesk
|
1 Sep 2024
اسلام آباد: پاک فوج کے مغوی لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر کو ان کے عزیزوں سمیت بازیاب کرا لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغوی افسر اور ان کے تینوں رشتہ داروں کی غیر مشروط بازیابی قبائلی سرداروں اور مقامی زعما کی مداخلت کے باعث ممکن ہوئی۔ تمام افراد بحفاظت گھروں میں پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر چند روز قبل اپنے والد کی تدفین کے بعد بھائیوں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان کی مضافاتی تحصیل کلاچی کی ایک مسجد میں تعزیت کرنے والوں کے ساتھ موجود تھے ۔
جہاں سے مسلح افراد نے کرنل خالد امیر، آصف امیر، فہد امیر اور ان کے ایک رشتہ دار ابرار کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کر لیا تھا۔ اس واقعے پر کالعدم(ٹی ٹی پی) کے گنڈہ پور گروپ کے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔
Comments
0 comment