لیگی امیدوار کی شکایت پر الیکشن ایکٹ کا پہلا مقدمہ چوہدری نثار کے گروپ کیخلاف درج

لیگی امیدوار کی شکایت پر الیکشن ایکٹ کا پہلا مقدمہ چوہدری نثار کے گروپ کیخلاف درج

مقدمہ لیگی امیدوار کی مدعیت میں تھانہ چکری میں درج کیا گیا ہے
لیگی امیدوار کی شکایت پر الیکشن ایکٹ کا پہلا مقدمہ چوہدری نثار کے گروپ کیخلاف درج

Webdesk

|

5 Feb 2024

راولپنڈی کے تھانہ چکری میں الیکشن ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج چوہدری نثار علی خان کے گروپ کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 53 اور پی پی 10 کی انتخابی مہم چلانے والے ورکر کی درخواست پر آزاد امیدوار سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار گروپ کے افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ میں کروڑ کا رہائشی اور مسلم لیگ ن کا امیدوار ہوں، ان دنوں یونین کونسل پڑیال میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں تو اس دوران مخالفین سابق نائب ناظم چوہدری عجب، شیخ اسلم وغیرہ کا تعلق چوہدری نثار گروپ سے ہے نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میرے پر گھر مخالفین داخل ہوئے اور انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان میں افضل چھوٹو، شیخ اسلم شامل تھے، انہیں یہ ہدایت کی گئی تھی کہ اتنا تشدد کرو کہ میں انتخابی مہم نہ چلا سکوں۔

مدعی مقدمہ نے دعویٰ کیا کہ اہل محلہ اور گھر والوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر سے انتخابی مہم کے لیے پڑا مسلم لیگ ن کا سامان بینروز وغیرہ اور ایک گیس سلینڈر بھی اٹھا لے گئے ۔  مخالفین سے زاتی اور سیاسی مخالفت ہے، جو آئے دن دھمکیاں دیتے ہیں۔

لیگی امیدوار نے استدعا کی کہ قانونی کاروائی کرکے میرا سامان برآمد کرایا جائے، پولیس نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 171/1/C ،دھمکیاں دینے، چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!