الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کا تاخیری حربہ قرار دے دیا
الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2024

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے کیس مین عملد درآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے اقدامات اور نظر ثانی درخواست کو تاخیری حربہ قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے اور عمل درآمد کے حوالے سے دشواریوں کا ذکر کرتے ہوئے عمل درآمد نہ کرنے کی سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی تھی۔

اس درخواست پر سماعت کیے بغیر سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں الیکشن  کمیشن کی درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیا۔ چار صفحات پر مشتمل مختصر وضاحتی بیان میں ججز نے کہا کہ انتخابی نشان نہ ہونے کے باعث سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے اس نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے وضاحتی فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنا نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے اختیار کرنا ہے بلکہ فیصلے پر عمل درآمد کو ناکام بنانا یا اس میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے نکات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا تاہم یاد رکھا جائے کہ انتخابی نشان ہونے یا نہ ہونے کے سبب کسی سیاسی جماعت کا آئینی یا قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!