الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

سائفر کیس میں سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے پانچ سال نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا
الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک

|

3 Feb 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سائفر کیس میں سزا کے بعد شاہ محمود قریشی کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے شاہ محمد قریشی کو دس دس سال قید اور نااہلی کی سزا سنائی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے بعد شاہ محمود قریشی کو پانچ سال نااہل قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان کو سائفر کیس میں دس دس سال قید کی سزا ہوئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آئین و قانون مطابق کوئی سزا یافتہ مجرم انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!