الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا نام و نشان غائب
ویب ڈیسک
|
9 Jan 2024
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو ارسال کردی اور ہدایت کی ہے کہ کسی بھی آزاد امیدوار کو مذکورہ جماعتوں کے نشانات نہ دیے جائیں، فہرست میں تحریک انصاف کا نام اور بلے کا انتخابی نشان شامل نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر اور استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا نشان مل گیا ہے،
الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی تفصیلات سے متعلق ڈی آر او قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلے بھجوا دیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے 145 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹرننگ افسران کو بھجوا دیے مراسلے میں کہا گیا سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں، ریٹرننگ افسران کو مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہےاستحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا نشان مل گیا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ کا نشان الاٹ جے یو آئی کو کتاب جبکہ جمات اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات اور نام فہرست میں شامل نہیں ہیں۔
Comments
0 comment