منظور پشتین گرفتار، سیکیورٹی اداروں پر فائرنگ کا الزام

منظور پشتین گرفتار، سیکیورٹی اداروں پر فائرنگ کا الزام

منظور پشتین کو چمن میں گرفتار کر کے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر
منظور پشتین گرفتار، سیکیورٹی اداروں پر فائرنگ کا الزام

آفتاب مہمند

|

4 Dec 2023

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو چمن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے اپنے ویڈیو پیغام میں منظور پشتین کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مںظور پشتین کی گاڑی سے سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کررہے تھے، پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کی، اہلکاروں نے جوابی فائرنگ میں ان کے گاڑی کے ٹائر برسٹ کردیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران پشتین اور ان کے ہمراہ مسلح افراد نے گاڑیاں بگھاکر فرار ہوئے، سرچ آپریشن کے بعد پاک افغان بارڈر شاہراہ کے قریب ایک گودام سے منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کو گرفتار کرنے کے بعد اب کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے، جس کے بعد منظور پشتین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے ترجمان نے کہا کہ منظور پشتین نے آل پارٹیز تاجر محنت کش دھرنے سے آج خطاب کیا، دھرنے سے کوئٹہ جاتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے منظور پشتین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی۔ گاڑی میں 8گولیاں لگی، ایک خاتون زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے احتجاج پر سیکیورٹی اہلکار فرار ہوئے، منظور نے عوام کو پرتشدد احتجاج سے روکا، منظور پشتین نے ساتھیوں کو لے کر واپس چمن شہر آیا اور خود کو گرفتاری کےلیے پیش کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!