مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا قرار

مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا قرار

امریکا جے غیر معمولی مطالبات کیوجہ سے بات چیت آگے نہ بڑھ سکی
مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا قرار

سفارتی کوششوں کی ناکامی پر امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرا

|

27 Apr 2026

عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی کوششوں کی ناکامی پر امریکہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس پہنچنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں ابتدائی پیش رفت ضرور ہوئی تھی، تاہم بعد میں امریکی مؤقف سخت ہونے کے باعث معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے غیر معمولی مطالبات نے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کا تحفظ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے، جہاں مختلف پابندیوں اور سکیورٹی اقدامات کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔

دوسری جانب روس میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے دوران خطے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!