مذاکرات صرف گھر کے مالک سے ہوں گے، عارف علوی

مذاکرات صرف گھر کے مالک سے ہوں گے، عارف علوی

میں صرف مذاکرات کی کوشش کررہا ہوں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکل رہا، سابق صدر
مذاکرات صرف گھر کے مالک سے ہوں گے، عارف علوی

ویب ڈیسک

|

5 Jun 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مذاکرات کے حوالے سے واضح پیغام جاری کردیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مذاکرات اگر ہوئے تو گھر کے مالک سے ہوں گے اور میں صرف مذاکرات کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف مذاکرات کیلیے کوشاں ہوں مگر اس کا تاحال کوئی نتیجہ سامنے نہیں آرہا۔

عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتساب کی بات اور مطالبہ کررہے ہیں جبکہ پورا سسٹم ہی احتساب کے خلاف ہے اور میں ملک میں احتساب کے لیے ہمت ہار چکا ہوں۔

واضح رہے کہ عارف علوی ان دنوں تحریک انصاف کیلیے متحرک نظر آرہے ہیں اور وہ فرنٹ لائن پر آکر عمران خان کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں۔

عارف علوی نے گزشتہ دنوں شیخ مجیب کے حوالے سے کی گئی ٹویٹ پر عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے اسکی حمایت کی اور کہا تھا کہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے میں کونسا مسئلہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!