مغوی جج کو اغوا کاروں نے رہا کردیا
ویب ڈیسک
|
29 Apr 2024
ڈی آئی خان اور ٹانک کے سنگم سے اغوا ہونے کے سیشن جج وزیرستان باحفاظت بازیابی کے بعد گھر واپس پہنچ گئے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مغوی جج شاکراللہ کو اغواکاروں نے آزاد کر دیا ہے ان کی رہائی رات 12 بجکر 10 منٹ پر ممکن ہوئی۔ وہ بحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔
سیشن جج شاکر اللہ خان مروت کو دو روز قبل ٹانگ سے ڈی آئی خان آتے ہوئے نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا تھا ۔
شاکر اللہ خان کو ان کی گاڑی سمیت کلاچی کی طرف لے جایا گیا تھا
نامعلوم اغواء کار انکی گاڑی نذر آتش کرکے انہیں نا معلوم مقام پر لے گئے تھے ۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا انہیں کس مقام سے بازیاب کرایا گیا ہے۔
تاہم اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ انہیں بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بھی جج شاکر اللہ مروت کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔
Comments
0 comment