ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
رویت ہلال کمیٹی ماہ ربیع الاول 1446 کا چاند دیکھنے کیلیے آج شام کو بیٹھے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد صدارت میں ہوگا۔
اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
زونل کمیٹیاں شہادتیں موصول ہونے کے بعد ان کی تصدیق کر کے انہیں مرکزی کمیٹی کو بھیجے گی جس کے بعد پھر تصدیق اور مشاورت سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ چیئرمین عبد الخبیر کریں گے۔
آج یعنی بروز بدھ کو ربیع الاول کا چان نظر آجاتا ہے تو پھر جشن ولادت النبی ﷺ 16 ستمبر بروز پیر ہوگی اور اگر کل نظر آتا ہے تو منگل کو ملک بھر میں 12 ربیع الاول مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔
Comments
0 comment