محکمہ موسمیات کا کراچی میں بارش سے متعلق اہم بیان

محکمہ موسمیات کا کراچی میں بارش سے متعلق اہم بیان

شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کراچی میں بارش سے متعلق  اہم بیان

Webdesk

|

19 Jan 2026

کراچی: شہر قائد میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 روز تک رات میں درجہ حرارت  14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر 22  اور 23  جنوری کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ 22 جنوری کی صبح شروع ہوسکتا ہے اور بارش ہلکی سے معتدل شدت کی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 23 جنوری کے بعد 3 سے 4 روز تک ایک بار پھر سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!