محکمہ ریلوے کا عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور26 مارچ کو روانہ ہوگی

Webdesk
|
19 Mar 2025
اسلام آباد: محکمہ ریلوے نے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا۔ محکمہ ریلوے نے عیداسپیشل ٹرینوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور26 مارچ کو روانہ ہوگی دوسری عیداسپیشل ٹرین 26 مارچ کوکوئٹہ سے صبح 10بجے پشاور کیلئے روانہ ہوگی۔
تیسری عیداسپیشل ٹرین کراچی سے27 مارچ کورات 8 بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی، چوتھی عیداسپیشل ٹرین 27مارچ کورات ساڑھے 8 بجے لاہورسے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔
اس کے علاوہ پانچویں عیدی اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے29مارچ کوروانہ ہوگی، عیداسپیشل ٹرینیں اکنامی کلاس، ایسی بزنس اورایسی اسٹینڈرڈبوگیوں پر مشتمل ہوگی ۔
Comments
0 comment