محرم الحرام کیلئے پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

محرم الحرام کیلئے پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے 16ہزار سے زائدافسران تعینات رہیں گے
محرم الحرام کیلئے پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

Webdesk

|

7 Jul 2024

اسلام آباد پولیس نے محرم الحرام کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے 16ہزار سے زائدافسران تعینات رہیں گے ،اسلام آباد میں یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک 181جلوس اور  965 مجالس ہوں گی، جبکہ سکیورٹی پلان سے قبل تمام مکاتب فکر کے علما، ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے ملاقاتیں بھی کی گئیں۔

سکیورٹی پلان کے مطابق مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر مسلح  پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی اور  محرم کے جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق جلوس کے روٹ کی اسپیشل چیکنگ کی جائیگی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ راستوں کو کلیئر کریگا جبکہ جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

 جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں، اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کربند کیاجائیگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!