ماہی گیروں نے کروڑوں مالیت کی گولڈن سوا مچھلی شکارکرلی

ماہی گیروں نے کروڑوں مالیت کی گولڈن سوا مچھلی شکارکرلی

مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے
ماہی گیروں نے کروڑوں مالیت کی گولڈن سوا مچھلی شکارکرلی

Webdesk

|

13 Mar 2024

کراچی: کھارو چھان کے ماہی گیروں پر قسمت مہربان ہوگئی،کروڑوں روپے مالیت کی گولڈن سوا مچھلی شکارکرلی 

ذرائع کے مطابق کھاروچھان کیماہی گیر حنیف کاتیار کشتی سمندر میں مچھلی کے شکار پر موجود لانچ کے عملے کے جال میں انتہائی قیمتی شمارکی جانے والی گولڈن سوا مچھلی پھنسی جس کی وجہ سے مچھیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ترجمان ابراہیم حیدری کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق کیٹی بندر کے قریب  میں  کھلے سمندر سے 300 زائد نایاب نسل کی سوا مچھلی  ماہی گیروں نے شکار کی،ان کا کہنا ہے کہ اس مچھلی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے۔

قیمتی مچھلی ہونے کی وجہ سے ماہی گیر لٹنے کے ڈر کی وجہ سے اس کے شکار اور خرید وفروخت کو خفیہ رکھتے ہیں،کمال شاہ کے مطابق سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی اور پوٹے سے جراحی کا دھاگہ بنتا ہے۔

سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپیہ کلو ہے میں فروخت ہوتا ہے مگر اس کی چربی اور پوٹے کی بہت زیادہ مانگ ہے، تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان محمد معظم خان کے مطابق سوّا مچھلی کروکر نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

اس کو سندھی میں سوّا اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے، سوا کے مہنگے ہونے کی وجہ اس میں موجود ائیر بلیڈر (پوٹا)ہے،معظم خان کے مطابق پوٹے کی چینی کھانوں میں بڑی اہمیت ہے، چین میں پوٹا شان و شوکت کی بھی علامت بھی سمجھاجاتا ہے۔

جس طرح عام طورپر لوگ گھروں میں سونا رکھتے ہیں، چینی اس سوکھے پوٹے کو اپنے گھر پر رکھتے ہیں،تاہم سوا کے پوٹے سے آپریشن کا دھاگہ بننے کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!