مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی تعداد 116 تک پہنچ جائے گی
مخصوص نشستیں، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

ویب ڈیسک

|

12 Jul 2024

سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی سب سے بڑی اور اکثریت رکھنے والی جماعت بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے ممبران کی تعداد 84 جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 8 ہے جس کے بعد مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے اراکین کی تعداد 92 بن جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خواتین کی 20 جبکہ 4 اقلیتی نشستیں پی ٹی آئی کو ملیں گی جس سے پی ٹی آئی اراکین کی تعداد قومی اسمبلی میں 116 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن مجموعی طور پر 108 نشستوں کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 68 نشستوں کی ساتھ قومی اسمبلی میں تیسری بڑی جماعت کے طور پر موجود ہے۔

اسی طرح ایم کیو ایم 21، جے یو آئی ف 8، مسلم لیگ ق 5، استحکام پارٹی 4 جبکہ مسلم لیگ ضیا، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک ایک رکن قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کا صوبائی اسمبلیوں پر بھی اثر پڑے گا جس کے مطابق پنجاب میں 24 مخصوص اور تین اقلیتی جبکہ سندھ میں دو خواتین اور ایک اقلیتی نشست جبکہ خیبرپختونخوا میں 21 خواتین اور چار اقلیتی نشستیں تحریک انصاف کو ملیں گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جہاں تحریک انصاف قومی اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی بننے جارہی ہے وہی حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم بھی ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کی مجموعی تعداد 208 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی تعداد 128 ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!