مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر ن لیگ سپریم کورٹ پہنچ گئی

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر ن لیگ سپریم کورٹ پہنچ گئی

مسلم لیگ (ن) نے وکیل کے توسط سے نظر ثانی درخواست جمع کروادی
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر ن لیگ سپریم کورٹ پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

16 Jul 2024

مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی۔

حکومت نے ایڈوکیٹ حارث عظمت کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ تحریک انصاف کیس میں فریق تھی اور نہ ہی عدالتی کارروائی میں شامل ہوئی تو اُسے کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں؟

حکومت نے درخواست میں یہ معاملہ اٹھایا کہ تمام عدالتی فورمز پر یہ سوال زیر بحث رہا کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار ہے یا نہیں، سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، بظاہر سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سیاسی جماعت کے طور پر سمجھا اور مخصوص نشستیں اُسے دے دیں۔

حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ نے امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے 15روز کا وقت دے کر منفرد کام کیا جس کی تاریخ نہیں ملتی جبکہ آئین کے آرٹیکل 51 کی ذیلی شق 6 ڈی اور ای میں امیدوار کو تین دن کے تحت سیاسی جماعت میں لازمی شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو 15 دن میں پارٹی شمولیت کا کہنا خلاف آئین ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اضافی گراؤنڈ لینے کے لیے حق بجانب ہیں۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!