ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے شب معراج منائی جارہی ہے

ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے شب معراج منائی جارہی ہے

27 رجب کو آپ ﷺ کو رب کے دیدار کا شرف حاصل ہوا جبکہ اللہ نے امت مسلمہ کیلیے نمازوں کا تحفہ بھی عطا کیا
ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے شب معراج منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2024

ملک بھر میں فرزندان توحید مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شب معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منارہے ہیں۔

شب معراج کے سلسلے میں مساجد میں خصوصی عبادات اور محفلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ فرزندان توحید رب کی خوشنودی کیلیے نوافل ادا کریں گے اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کریں گے۔

شب معراج کیا ہے؟

شب معراج وہ رات ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسم کو اپنے پاس بلا کر معراج کا شرف عطا کیا اور امت محمدیہ کو پانچ نمازوں کا تحفہ بھی دیا۔

اسلامی تاریخ میں درج ہے کہ شب معراج کا واقعہ ہجرت سے پانچ سال قبل پیش آیا، جس میں جبرائیل براق لے کر نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حضر ہوئے اور بتایا کہ اللہ رب العزت آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہے۔

حضور اکرم اس مقدس سفر کے دوران مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ گئے جہاں تمام انبیائے کرامؑ نے آپ کی اقتدا میں نماز ادا کی اور پھرآپ آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے تشریف لے گئے۔ 

اس واقعے کو قرآن کریم کی سورةاسراء پارہ نمبر 15 کی ابتدائی آیات میں بیان کیا گیا ہے۔

سفر معراج کے دوران رسول کریم کو جنت کی سیر اور دوزخ کا نظارہ کرایا گیا جبکہ آپ کی مختلف انبیائے کرامؑ سے بھی ملاقاتیں کروائی گئیں جبکہ اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کیلیے نمازوں کا تحفہ بھی دیا۔

اس شب کی مناسبت سے فرندان توحید نوافل نمازوں کی ادائیگی، درود و سلام اور نعت خوانی کی خصوصی محافلوں کا انعقاد کرتے جبکہ رب سے بخشش بھی طلب کرتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!