ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

فوج واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا
ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

Webdesk

|

8 Jul 2024

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے لئے ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی ،کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے فیصلہ صوبے کریں گے۔

فوج واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے  کیا جائے گا،اسلام آباد آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی،فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا

محرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا۔وزارت داخلہ نے کہا کہ متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سے فوجی دستے ضرورت کے مطابق تعینات ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!