ملک میں شدید بارشیں، حب ڈیم بھر گیا
ڈیم میں ذخیرہ آب 6 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Webdesk
|
1 Sep 2024
ملک بھر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث حب ڈیم تقریبا بھر چکا ہے جب کہ کینجھرجھیل میں بھی پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔
ایکسین ایریگیشن حب ڈیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیم میں ذخیرہ آب 6 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ایکسین ایریگیشن حب ڈیم کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج ابھی شروع نہیں ہوا، حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کا انخلا کروالیا گیا ہے، حب ڈیم میں کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ذخیرہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب ٹھٹہ کی کینجھر جھیل میں پانی کی سطح 49 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق کینجھر جھیل کی انتہائی سطح 55 فٹ ہے۔کراچی کو اس جھیل سے 1200کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔
Comments
0 comment