ملتان میں شدید بارش، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی صورت حال کی ویڈیو

ملتان میں شدید بارش، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی صورت حال کی ویڈیو

ملتان میں اگلے دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
ملتان میں شدید بارش، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سیلابی صورت حال کی ویڈیو

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

ملتان میں مون سون خوب جم کر برسا اور 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

منگل کو ملتان شہر اور گردو نواح میں شدید گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور نشیبی علاقے زیر آب جبکہ شاہراہیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔

ملتان کے مختلف مقامات پر کم سے کم 83 جبکہ زیادہ سے زیادہ 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا حکام کے مطابق چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 147 ملیٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے قبل 1976 میں ملتان میں سب سے زیادہ بارش 134.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

واسا نے تصدیق کی کہ منگل کو ہونے والی بارش کے باعث 48 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

اُدھر محكمہ موسميات كے مطابق آئندہ دو روز كے دوران مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش كا امكان ہے جبكہ ملتان ميں   منگل كو زيادہ سے زيادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!