ممتاز زہرہ بلوچ کی دفتر خارجہ سے چھٹی، اب کہاں ڈیوٹی ملی؟

ممتاز زہرہ بلوچ کی دفتر خارجہ سے چھٹی، اب کہاں ڈیوٹی ملی؟

وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم نے تصدیق کردی
ممتاز زہرہ بلوچ کی دفتر خارجہ سے چھٹی، اب کہاں ڈیوٹی ملی؟

ویب ڈیسک

|

3 Jan 2025

دفتر خارجہ میں ترجمان کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ممتاز زہرہ بلوچ کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفترخارجہ کا نیا ترجمان مقررکیا گیا ہے۔  گزشتہ روز نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق شفقت علی خان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ تعینات تھے۔

اس سے قبل روس میں بطور سفیرپاکستان تعینات رہے اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!