منچھر جھیل میں طغیانی، پانی آبادیوں کیطرف بڑھنے لگا
ویب ڈیسک
|
2 Sep 2024
بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے سندھ کی سب سے ںڑی منچھر جھیل میں طغیانی کے باعث پانی آبادیوں میں داخل ہونے لگا اور کئی سڑکیں زیب آب آگئی ہیں۔
مکینوں کے مطابق پانی سیہون کے علاقے جھانگارا کی قریبی آبادی کے طرف بڑھنے لگا جس کے باعث کئی علاقوں کا زمینی راستہ ہے کیونکہ شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع ہے۔
زمینی راستے منقطع ہونے پر دادو میں لوگوں نے کشتیوں پر سفر کرنا شروع کر دیا۔
ادھرمنچھر جھیل میں طغیانی کی وجہ سے پانی سیہون کے علاقے جھانگارا کی قریبی آبادی کے طرف بڑھنے لگا جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں اور کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا۔
واضح رہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی مون سون بارشیں اور سیلابی ریلے تباہی کی داستانیں چھوڑگئے ہیں۔
جس کے باعث متعدد مکانات گر گئے، فصلیں تباہ ہوگئیں اور متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔ حیدرآباد، ٹھٹہ، سجاول، میرپور خاص اور تھرپارکر کے مخلتف علاقوں سےپانی اب تک نہیں نکالا جا سکا۔
Comments
0 comment