مقبوضہ کشمیر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے، بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

مقبوضہ کشمیر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے، بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ہندوستانی میڈیا نے مذکورہ مقام سے بنائی گئی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے جھنڈے کو متحرک غباروں کے ساتھ درخت کی شاخوں میں پھنسا ہوا دکھایا ۔
مقبوضہ کشمیر میں پی ٹی آئی کے جھنڈے، بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

Webdesk

|

10 Feb 2025

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی نمائندگی کرنے والا ایک جھنڈا، غباروں کے ساتھ جڑا ہوا، مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں درخت سے لپٹا ہوا ملا۔

ہندوستانی میڈیا نے مذکورہ مقام سے بنائی گئی ویڈیو میں پی ٹی آئی کے جھنڈے کو متحرک غباروں کے ساتھ درخت کی شاخوں میں پھنسا ہوا دکھایا ۔

بھارت کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے تصدیق کی کہ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیاں صورت حال کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

اہلکار نے کہا کہ "ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یہ جان بوجھ کر کیا گیا عمل تھا، یا سرحد پار سے کی گئی شرارت تھی، یا محض ہوا کے ذریعے یہ اشیاء یہاں پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز، پی ٹی آئی نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے "مبینہ دھاندلی زدہ" انتخابات کے ایک سال کی یاد میں احتجاج کیا تھا۔

متعدد ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے حامیوں کو اپنے مظاہرے کے ایک حصے کے طور پر گجرات سے جھنڈے اور غبارے چھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!