مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا
22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
Webdesk
|
20 Jul 2026
ملتان: ملتان میں حضرت بہاالدین زکریا ملتانی کے 787ویں سالانہ عرس کے موقع پر 22 جولائی کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے روز ضلع ملتان کے تمام سرکاری دفاتر، سرکاری ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی تعطیل کا فیصلہ عرس کی تقریبات میں زائرین اور شہریوں کی شرکت کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ عقیدت مند مذہبی رسومات میں بھرپور انداز میں شریک ہو سکیں۔
Comments
0 comment