مراد سعید اور صنم جاوید کے سینیٹ کیلیے کاغذات نامزدگی جمع

مراد سعید اور صنم جاوید کے سینیٹ کیلیے کاغذات نامزدگی جمع

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
مراد سعید اور صنم جاوید کے سینیٹ کیلیے کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک

|

16 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مراد سعید، صنم جاوید سمیت دیگر رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

پنجاب میں 28 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

پنجاب میں سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے 10، پی ٹی آئی کے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پرویز رشید، طلال چوہدری، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، اعجاز حسین منہاس، محسن نقوی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، وسیم شہزاد، حامد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سید ذوالفقار عباس، ناصر محمود، راجا ناصر عباس، عرفان احمد خان، راجا حبیب الرحمان نے بھی سینیٹ کی نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

خواتین کی دو نشستوں پر ن لیگ کی تین فائزہ احمد، انوشے رحمان، انجم بٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور اقلیتی نشست پر طارق جاوید و آصف عاشق کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

ٹیکنوکریٹس کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد اور مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ رمدے  نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

خیبرپختونخوا 

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینٹ کی خالی گیارہ نشستوں پر 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں سے 7 جنرل نشستوں پر 25، ٹیکنوکریٹ کی 10 نشستوں پر 10، خواتین کی دو نشستوں پر 7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنو کریٹ نشستوں پر اعظم سواتی، قاضی انورایڈووکیٹ، وقاراحمد قاضی اور ڈاکٹرحماد محمود چیمہ نے کاغذات جمع کیے، خالد مسعود، فضل حنان، دلاور خان اور سید ارشاد حسین، قیضر خان اور  نور الحق قادری نے بھی ٹیکنوکریٹ کیلئےکاغذات جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق جنرل نشستوں پر عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان ، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی نے کاغذات جمع کرائے، اس کے علاوہ نیاز احمد، وقاص اورکزئی ، فضل حنان، اصف اقبال، اعظم خان سواتی، مراد سعید نے جنرل نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق, مسعود الرحمان، شفقت آیاز، آصف رفیق، محمود خان نے کاغذات جمع کرائے، نور الحق قادری، محمد نسیم، سجاد حسین، تاج محمد آفریدی، احمد مصطفی، اور فدامحمد  نے کاغذات جمع کرائے، مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد اور وقاص اورکزئی نے جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کیے۔

فضل حنان، آصف اقبال، اعظم خان سواتی اور مراد سعید نے بھی جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کیے جبکہ فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق اور فدامحمد  نے جنرل نشست کیلئے کاغذات جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 2 نشستوں کیلئے اب تک 7 امیدواروں نےکاغذات جمع کرائے، مہوش علی خان، عاشہ بانو، روبینہ ناز اور سیدہ طاہرہ بخاری، روبینہ خالد، شازیہ اور حامدہ شاہد نےکاغذات جمع کرائے۔

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی خالی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی الیکشن کمیشن سے 89 سے زائد امیدواروں نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کاغذات وصول کیے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن سے سینیٹ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے 7 جنرل نشستوں کے لیے 67 اور خواتین کی 2 نشستوں کے لیے 14 جب کہ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لیے 8 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں فیصل جاوید،اعظم سواتی ،طلحہ محمود،دلاور مہمند سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 143 ارکان 2 اپریل کو ووٹ کاسٹ کریں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے صوبائی صدر اے این پی پختونخوا ایمل ولی خان کیلئے سینیٹ کی جنرل سیٹ پر کاغذات جمع کرادیے۔ 

ایمل ولی خان صرف عوامی نیشنل پارٹی نہیں بلکہ پورے پختون قوم کے نمائندے ہیں، اصغر خان اچکزئی کی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی بلوچستان کی خواہش تھی کہ ایمل ولی خان سینیٹ میں پختونوں کی آواز بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان کی بلوچستان سے بطور امیدوار سینٹ نامزدگی اے این پی بلوچستان کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل اور باعث افتخار فیصلہ ہے۔

ایمل ولی خان بلوچستان سےجنرل نشست پر اے این پی اور پی پی پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، بطور رکن سینیٹ اے این پی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان قوم کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرسکیں گے۔

سندھ

سندھ میں سینیٹ کے 7 جنرل 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

امیدواروں میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی شامل ہیں جن کے تجویز کنندہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی علی خورشیدی اور تائید کنندہ سید عادل عسکری ہیں۔ فیصل وائوڈا کا کہنا ہے کہ وہ آزاد حیثیت میں سینیٹ کی جنرل سیٹ کے امیدوار ہیں۔

ان کے علاوہ محمد نجیب ہارون، محمد ابوبکر، محمد عبدالرئوف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی، عامر ولی الدین چشتی، ہمایوں سلطان، اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم احمد بھٹو، جاوید احمد نایاب، دوست علی جیسر، عبدالوہاب، گنور علی خان اسران، عامر دھامراہ، علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی، شہباز ظہیر اور نگہت مرزا نے جنرل نشستوں کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے ضمیر حسین گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ، منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب۔ خواتین کی نشست پر قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی، یاسمین دادا بھائی، مسرت نذیر نیازی، سبینا پروین، مہہ جبین ریاض اوراقلیت کی نشست کے لیے پونجومل، سریندر ولاسائی اور بھگوان داس امیدوار ہیں۔  

کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد 17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔

اگلے مرحلے میں 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔ 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!