مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی میرے ہیلی کاپٹر میں کی جائے، وزیراعلی پنجاب

مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی میرے ہیلی کاپٹر میں کی جائے، وزیراعلی پنجاب

دور دراز علاقوں سے پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے بہت ساری جانیں ضائع ہوتی ہیں، مریم نواز
مریضوں کی بروقت اسپتال منتقلی میرے ہیلی کاپٹر میں کی جائے، وزیراعلی پنجاب

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کو اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ دو دراز علاقوں سے تشویشناک حالت میں مبتلا افراد کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے اور اسپتال پہنچانے کیلیے ان کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائے گا۔

یہ ہدایت انہوں نے جمعہ کو لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتالوں میں تاخیر سے پہنچنے اور علاج میں دیر جی بہت سی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کے متاثرین کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانا خاص طور پر دور دراز علاقوں میں ایک مشکل کام ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نے پنجاب میں ایمرجنسی رسپانس سروس کو وسعت دینے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ اس میں موٹر ویز پر ریسکیو 1122 سروس شروع کرنا اور مستقبل قریب میں ایئر ایمبولینس سروس متعارف کرانا شامل ہے۔

 سرگودھا میں طبی امداد میں تاخیر کے باعث دل کے مریض کی موت نے نو منتخب وزیراعلیٰ کو عملی اقدامات پر مجبور کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اس قسم کے سانحات کو روکنے کے لیے پنجاب بھر میں ہنگامی طبی خدمات کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!