امریکا، ایران مذاکرات، پاکستان کی ثالث بننے کی پیشکش

امریکا، ایران مذاکرات، پاکستان کی ثالث بننے کی پیشکش

پاکستان ایسے کسی بھی اقدام میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے جو تنازع کے پرامن حل میں مدد دے سکے۔
امریکا، ایران مذاکرات، پاکستان کی ثالث بننے کی پیشکش

Webdesk

|

24 Mar 2026

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے حل کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں ممالک آمادہ ہوں تو اسلام آباد بات چیت کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ہمیشہ سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور اسی جذبے کے تحت یہ پیشکش کی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ایسے کسی بھی اقدام میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے جو تنازع کے پرامن حل میں مدد دے سکے۔

یہ پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کو عارضی طور پر چند دنوں کے لیے مؤخر کیا گیا ہے تاکہ سفارتی راستہ اختیار کیا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!