امریکی خاتون جناح اسپتال سے ڈسچارج ، واپسی کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئیں
اونیجا اینڈریو رابنسن آج رات دبئی کے راستے امریکا جائیں گی۔

Webdesk
|
7 Feb 2025
کراچی: امریکا سے اپنی محبت کی تلاش میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔خاتون کے طبی معائنے کیلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے اسے سفر کیلیے میڈیکلی فٹ قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون کے اندر بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر پولیس کی تحویل میں اسپتال سے بھیج دیا گیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق امریکی خاتون کی بورڈنگ اور امیگریشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن آج رات دبئی کے راستے امریکا جائیں گی۔
اس سے قبل خبر آئی تھی کہ امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کو وطن واپسی پر آمادہ کرلیا ہے۔
Comments
0 comment